عدالت نے حکم نامے کی کاپی سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔فائل فوٹو
عدالت نے حکم نامے کی کاپی سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔فائل فوٹو

فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن اسمبلی فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ ان کے بچوں کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ فریال تالپور نے اپنے 3 منجمد بینک اکاؤنٹس فعال کرانے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائرکی تھی، ان کا موقف تھا کہ نیب تاحال کوئی جرم ثابت نہیں کر سکا، بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کی وجہ سے انہیں گھر کا خرچہ چلانے یہاں تک کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات ادا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

نیب کا موقف تھا کہ فریال تالپور زرداری گروپ آف کمپنی کی ڈائریکٹر اور دستخطی ہیں،زرداری گروپ آف کمپنی کے اکاؤنٹس میں جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن موجود ہیں،اربوں روپے کی ٹرانزکشن ملزمان کی مرضی سے کی گئی،فریال تالپور کی درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی، گھرکے اخراجات چلانے کی بات بھی بے بنیاد ہے۔ اس لئے اسے مسترد کیا جائے۔