بیرونی پوزیشن میں کچھ بہتری دکھائی دے رہی ہے۔فائل فوٹو
بیرونی پوزیشن میں کچھ بہتری دکھائی دے رہی ہے۔فائل فوٹو

قرض کی ادائیگی کیلیے اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آٹوز، ہاؤسنگ، کنزیومر لون اورکریڈٹ کارڈز پرقرض کی موخر ادائیگی سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ ماضی میں قرض کو بلا تاخیر واپس کرنے والے افراد ہی قرض کی اصل رقم پر1سال کی رعایت کے اہل ہوں گے۔

مرکزی بینک نے یہ بھی کہا کہ ان کے لیے اصل رقم کی ادائیگی ایک سال تک کے لیے موخر کردی گئی ہے تاہم سود کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ خواہشمند افراد سود اوراصل رقم کی ادائیگی ایک سال سے زائد عرصے تک موخر کرانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس عمل میں کوئی اضافی فیس یا سود میں اضافہ نہیں ہو سکے گا، قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست رجسٹرڈ نمبر یا ای میل سے بینک کو بھیجنا ہوگی۔