حکومت نے 40 ہزار روپے مالیت کے بیئرر انعامی بانڈز ختم کردیے تھے۔فائل فوٹو
حکومت نے 40 ہزار روپے مالیت کے بیئرر انعامی بانڈز ختم کردیے تھے۔فائل فوٹو

40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی تاریخ میں توسیع

وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد کے تحت ختم کیے جانے والے 40 ہزار روپے مالیت کے بیئررانعامی بانڈز واپس جمع کروانے کی تاریخ میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی ہے.

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 40 ہزار روپے مالیت والے بیئرر سرٹیفکیٹس اوربانڈز31 مارچ کی بجائے اب 30 جون 2020 تک واپس جمع کروائے جاسکیں گے،اس کے علاوہ صارفین ان بانڈز کو واپس کرکے 40 ہزار روپے مالیت کے رجسٹرڈ بانڈز و سرٹیفکیٹس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف ان بانڈز کی انکیشمنٹ کے لیے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے البتہ بونڈز کی واپسی اور انکیشمنٹ کا پروسیجز و طریقہ پہلے والا ہی برقرار رہے گا اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جس کے تحت بانڈ واپس کرنے والوں کی رقوم ان کے بینک اکاونٹ میں منتقل کی جائیں گی اور جو بیئرر سرٹیفیکٹس و بانڈز واپس کرکے ان کی جگہ رجسٹرڈ بانڈ و سرٹیفیکٹ حاصل کرنا چاہے گا تو اسے رجسٹرڈ بونڈز کے حسول کے لیے رائج رجسٹریشن کا طریقہ کار اپنانا ہوگا اور تمام پروسیجرل کارروائی کے تحت مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکومت نے 40 ہزار روپے مالیت کے بیئرر انعامی بانڈز ختم کردیے تھے اور جن لوگوں کے پاس پرانے بانڈز موجود تھے انہیں بونڈز واپس جمع کروانے یا رجسٹرڈ بانڈز میں منتقل کروانے کے لیے 31 مارچ 2020 تک کی مہلت دی تھی جو گزشتہ روز ختم ہوگئی ہے۔