ڈینیل پرل کیس۔تینوں ملزم بری۔رہا کرنے کا حکم

عدالت نے احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کردیا۔

               
April 2, 2020 · اہم خبریں, قومی
30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تحریر کیا۔فائل فوٹو

30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تحریر کیا۔فائل فوٹو

امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پرفیصلہ سنا دیاگیا،سندھ ہائیکورٹ نے ملزموں کی سزا کے خلاف اپیل کا 18 سال بعد فیصلہ سنایاگیا۔

یاد رہے کہ برطانوی شہریت رکھنے والے ملزم احمد عمر شیخ کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا،ملزم فہدسلیم ،سید سلمان ثاقب اورشیخ محمد عادل کوعمرقید کی سزادی گئی تھی،ملزمان پرامریکی صحافی ڈینیل پرل کے اغوا برائے تاوان اورقتل کا الزام تھا،فیصلہ جسٹس کے کے آغااور جسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل بنچ نے سنایا۔