پاکستان میں حالات کیسے رہیں گے؟۔پریشان کن خبرآ گئی
مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد رہے گی اور کھانے پینے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک
قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔فائل فوٹو
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد رہے گی اور کھانے پینے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا جبکہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر 9.8 فیصد کمی متوقع ہے۔
آئوٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے سخت اقدامات کے باعث جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہو کرجی ڈی پی کے 2.8 فیصد کے برابر رہے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا،حکومت کے احساس پروگرام سے کرونا وائرس کے برے اثرات کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔