کیمپ جیل لاہور میں کرونا کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی،مزید 21 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعدکرونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد50 ہو گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ پرائمری اینڈسکینڈی ہیلتھ کیئر نے کہاہے کہ کرونا وائرس پنجاب کے 28 اضلاع تک پھیل گیا،پنجاب میں کرونا کے مزید113 کیسزسامنے آگئے،صوبے میں کرونا کیسز کی تعداد1493 تک پہنچ گئی ۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کیمپ جیل لاہور میں مزید21 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد50 ہو گئی ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدمتاثرین کی تعداد290 ہو گئی۔
ترجمان کاکہناتھا کہ راولپنڈی58 ،جہلم 30 ،گوجرانوالہ 32 ،سیالکوٹ میں کرونا کے17 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، چنیوٹ6 اورفیصل آباد میں 6 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد تعداد 15 ہو گئی۔