کوئٹہ میں پولیس نے حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرزکو تشدد کانشانہ بنا ڈالا ،جس سے متعدد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیاگیا،ینگ ڈاکٹرز نے پولیس تشدد پرتمام سروسز کا بائیکاٹ کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز نے تمام سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا،ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگر یہی ہماری سروسز کاصلہ ہے تو آج سے تمام سروسز کا بائیکاٹ کرتے ہیں،ان حالات میں سروسز دینا ہمارے لیے مشکل ہو گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مذاکرات کیلیے تیار نہیں ہم اب سروسز نہیں دیں گے ۔
قبل ازیں حکومت بلوچستان کے فوکل پرسن برائے انسداد کرونا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تفتان جانے سے انکار پر44 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔