ٹھٹھہ۔ راشن تقسیم کے دوران دوگروپوں میں تصادم ۔18 افراد زخمی
پولیس نے ہجوم کو منتشر کرکے زخمیوں کو طبی امداد کیلیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔
April 6, 2020 · قومی
ایک دوسرے پر سبقت لے جانے پر دو گرپوں میں تصادم ہوا۔فائل فوٹو
ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں راشن کی تقسیم کے دوران دوگروپوں میں تصادم کے دوران لاٹھیوں کے استعمال سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔
ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ بگھان میں راشن تقسیم کرنے کے دوران قطار توڑکرراشن کے حصول کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے پر دو گرپوں میں تصادم شروع ہوگیا جس میں لاٹھیوں کے استعمال سے 18 افراد زخمی ہو گئے۔
اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کرکے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔