فوجی عدالت نے لیاری امن کمیٹی کے سابق سربراہ عزیر بلوچ کو12سال قید کی سزا سنادی۔
ذرائع ہم نیوز کے مطابق عزیر بلوچ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت 12سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سزا سنائے جانے کے بعد عزیر بلوچ کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب عزیر بلوچ پر سندھ میں درج دیگر مقدمات بھی چلیں گے۔
خیال رہے کہ عزیر بلوچ کو 30 جنوری 2016 میں رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ستمبر 2013 میں کراچی آپریشن شروع ہوا تو عزیر بلوچ علاقے سے فرار ہوگیا تھا۔
عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لیے 6 افسروں پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔