کرونا وائرس نے پاکستان میں بھی اپنے وار تیزکردیے،کرونا سے55 افراد جاں بحق اور مریضوں کی تعداد4004 تک جا پہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 577 سے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت کرونا کے 2004، سندھ932 اور خیبرپختونخوا میں 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں211 اور آزاد کشمیر میں 18 کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔
کرونا وائرس سے سندھ میں18، پنجاب15، خیبرپختونخوا 17، اسلام آباد1، بلوچستان 1 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
کرونا وائرس سے اب تک 429 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم 28 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔
سندھ میں کرونا وائر س سے اب تک 123 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ، پنجاب میں 25 ،کے پی کے میں 62 ، بلوچستان میں 30،آزاد کشمیر میں ایک، گلگت بلتستان میں 15 اور اسلام آباد میں تین افراد روبصحت ہو گئے ہیں۔