مودی سرکار کی جماعت کی مقامی رہنما منجو تیواری نے کرونا وائرس کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ’گو کرونا گو‘کے نعرے لگاتی رہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کی اپیل پرملک بھر میں کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے یوم یکجہتی منایا گیا جس کے دوران شمعیں روشن کی گئیں اورکرونا کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما منجو تیواری نے اپنے وزیراعظم کی تابعداری مضحکہ خیز انداز میں کی، خاتون رہنما نے نائن ایم ایم پستول سے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ’گو کرونا گو‘ کے نعرے بھی لگاتی رہیں۔
कानून तोड़ने में सबसे ज्यादा आगे भाजपा नेता ही रहते हैं। कल पीएम की अपील थी दिया जलाने की लेकिन देखिए कैसे भाजपा नेता व बलरामपुर भाजपा महिला मोर्चा की अध्यक्ष ने खुलेआम प्रदर्शन के लिए फायरिंग की और वीडियो फेसबुक पर डाला।
योगी आदित्यनाथ इस पर कार्यवाही करेंगे क्या? pic.twitter.com/W9IioUsYXh— UP Congress (@INCUttarPradesh) April 6, 2020
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد حکمراں جماعت کی رہنما کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اوراپنے غیر قانونی اقدام پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے یوم یکجہتی ہولی کی طرح منایا اس لیے آتش بازی کی۔