کرونا وائرس سے بچاوُ کے لیے جاری لاک ڈاوُن کے باعث تاجروں کو ہونے والے اربوں روپے کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے سندھ حکومت نے تاجروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاروباری طبقے کو آرڈیننس کے ذریعے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے سینئروزرا سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے مشاورت کی ہے۔ مشاورت میں مختلف سیکٹرزکے لیے محصولات کی وصولی میں نرمی کرنے کی تجویز پرغور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریلیف دینے کے لیے ٹیکسز کی ادائیگی میں تین ماہ چھوٹ دی جائے گی۔صوبائی محصولات کی وصولی میں بھی رعایت دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے مشیر قانون مرتضی وہاب کوآرڈیننس کا ڈرافٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے۔