وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کرونا ٹائیگر فورس کے حوالے سے تازہ رپورٹ پیش کر دی۔
انہوں نے کابینہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 8 لاکھ کےقریب پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس کی لائیو اپ ڈیٹ کوکرونا وائرس کی سرکاری ویب سائٹ پر پبلک کر دیا گیا ہے۔
عثمان ڈار نے بتایا کہ رجسٹرڈ نوجوانوں میں سب سےزیادہ تعداد طلبا اور سوشل ورکرزکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ سےایک لاکھ 11 ہزار، خیبر پختونخوا سےایک لاکھ 2 ہزارنوجوان رجسٹرڈ ہوئے جبکہ اسلام آباد سے10 ہزار، بلوچستان سے 9 ہزار، آزاد کشمیرسے8 ہزار نوجوان فورس کاحصہ بنے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنےکی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان مشکل وقت میں قومی جذبے کا بھرپورمظاہرہ کر رہے ہیں، انہیں صوبائی اورضلعی سطح پرجلد متحرک کیا جائے۔