چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ویڈیو لنک پر کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں خطے اور قومی سیکیورٹی صورتحال پرغور کیا گیاجبکہ اس موقع پر کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کی تعیناتی کے پلان کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آرمی نے کہا کہ بطور قوم پرعزم جوانوں کے ساتھ اس چیلنج سے نمٹیں گے،انشا اللہ ایک قوم بن کر مشکل حالات سے نکلیں گے ۔
آرمی چیف نے کہا کور کمانڈر گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر ،سندھ ،بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک پہنچیں اور ان علاقوں میں اہم وسائل کی ترسیل کو یقینی بنائیں ۔اس موقع پر آرمی چیف نے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف ،قانون کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔