اسلام آبادہائیکورٹ نےعبوری ضمانت میں 12مئی تک توسیع کردی۔فائل فوٹو
اسلام آبادہائیکورٹ نےعبوری ضمانت میں 12مئی تک توسیع کردی۔فائل فوٹو

غیرقانونی بھرتی کیس ۔اکرم درانی کیخلاف نیب کی استدعا مسترد

اسلام آبادہائیکورٹ نے غیرقانونی بھرتی کیس میں اکرم درانی کی درخواست ضمانت فوری نمٹانے کی نیب کی استدعا مستردکرتے ہوئے نئے انکوائری افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

جہانزیب بھروانہ نے کہاکہ نیب انکوائری افسر تبدیل کرکے سینئر افسر کو انکوائری سونپی گئی ہے،نیب نے استدعا کی وارنٹ گرفتاری واپس لینے کے بعد عدالت ضمانت کی درخواست نمٹا دے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ نے غیر ضروری طورپرعدالت کو اس معاملے میں ملوث کرنے کی کوشش کی،ہم اس معاملے کی طے تک جائیں گے اور معاملہ زیر التوا رکھیں گے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ہدایت کی کہ اب نئے افسرکو کام کرکے رپورٹ جمع کرانے دیں،اگر ہم سے بھی کوئی غلطی ہوئی ہے تو بتائیں ہم احتساب سے نہیں گھبراتے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکرم درانی کی درخواست ضمانت فوری نمٹانے کی استدعا مستردکرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 12مئی تک توسیع کردی اور نئے انکوائری افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔