رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل
رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کو روزہ سے استثنیٰ ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی برائے امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کو روزہ رکھنے سے استثنیٰ حاصل ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ گھروں پرادا کی جائے کیونکہ دین آسانی کا نام ہے، قرآن  پاک اور احادیث میں ثابت ہے کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ کرونا وائرس اور رمضان کا ساتھ رہے گا، تراویح  گھروں میں ادا ہوں گی یا مساجد میں  مشاورت کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ تمام مکاتب فکرکی اتفاق رائے سے رمضان  میں تراویح کے حوالے سے مشاورت کریں گے، سماجی دوری کی حکمت  عملی کو اپنا کر گھروں میں تراویح ادا کی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز یا تراویح کی ادائیگی مناسب بات ہوگی، گھروں میں جماعت کے ساتھ تراویح سے امام یامقتدی بننے کی مشق بھی ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر لاک ڈاؤن کی صورت میں مساجد کو بھی بند کرنے پر مشاورت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کہا ہے کرونا کو قابو کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان والد کی طرح  قوم کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ تو منت سماجت کرکے قوم سے تعاون کی اپیل کررہے ہیں۔