صرف 9 شوگرملوں کا آڈٹ کرنے پرجہانگیر ترین برہم

کیا کمیشن 9 ملز کا آڈٹ کرکے پاکستان میں موجود تمام 80 شوگرملزکی حقیقت تک پہنچ جائے گا؟۔سوال

               
April 10, 2020 · اہم خبریں, قومی
میرے ساتھ ن لیگ نے بھی ایسا نہیں کیا تھا، جہانگیرترین کا ہم خیال ارکان کے اعزاز میں عشائیہ

میرے ساتھ ن لیگ نے بھی ایسا نہیں کیا تھا، جہانگیرترین کا ہم خیال ارکان کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیر ترین نے  کا کہنا ہے کہ نہ میں نے کچھ چھپایا ہے اور نہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے لیکن کمیشن کو بتانا ہوگا صرف 9 شوگرملوں کو آڈٹ کیلیے منتخب کرنے کا کیا طریقہ ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیرترین نے کہا کہ مجھے میری ملزکے ہونے والے آڈٹ پرقطعاً کوئی اعتراض نہیں، نہ میں نے کچھ چھپایا ہے اورنہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے تاہم شوگرانکوائری کمیشن یا جہاں سے بھی مخصوص ملزکے آڈٹ کا فیصلہ ہوا انہیں سامنے آکرجواب دینا ہوگا۔

جہانگیرترین نے کہا کہ کیا کمیشن سمجھتا ہے کہ 9 ملز کا آڈٹ کرکے وہ پاکستان میں موجود تمام 80 شوگرملزکی حقیقت تک پہنچ جائے گا؟ کمیشن کو بتانا ہوگا کہ پورے ملک میں سے صرف 9 شوگر ملز کو آڈٹ کے لیے سلیکٹ کرنے کا طریقہ کارکیا تھا۔