حکومت نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر دوبارہ پابندی عائد کردی ۔
وزارت تجارت کی جانب سے انسداد ملیریا کی ادویات کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ پابندی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ہدایت پرلگائی گئی ہے،انسدا دملیریا کی ادویات کی برآمد پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی ، پابندی کرونا وائرس کے پیش نظرلگائی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کاکہناتھا کہ برآمد پر پابندی لگانے ، ہٹانے اور دوبارہ لگانے کے تین نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں ۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2478 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 284 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4601 ہو گئی ہے جبکہ چاراورافراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔