بورڈآف ریونیوکے تمام ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں گے۔فائل فوٹو
بورڈآف ریونیوکے تمام ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں گے۔فائل فوٹو

کروناسےنمٹنے کیلیے ناکافی سہولتیں۔چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے کروناسےنمٹنےکیلیےناکافی سہولتوں پر پہلااز خود نوٹس لے لیااور اس سلسلے میں اٹارنی جنرل، سیکریٹری صحت ، صوبائی اٹارنی جنرلزاور داخلہ کے سیکریٹریزکو نوٹس جاری کردیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق از خود نوٹس کیس کی سماعت 13 اپریل کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کرے گا۔

یادرہے کہ کرونا کے بارے میں کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اورگزشتہ سماعت پر ظفر مرزا نے بھی عدالت کوبریفنگ دی تھی ، عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ اوپی ڈیز کو بھی بحال کیا جائے،ان کو اہلیہ کا چیک اپ کروانے کے لیے ایک بڑا ہسپتال کھلوانا پڑا۔

عدالت نے سماعت کے موقع پر یہ بھی استفسار کیا تھا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں، احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی عدالت نے ہدایات کی تھیں۔

یاد رہے کہ یہ معاملہ کرونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی کے معاملے سے شروع ہوا تھا اور عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹس کے فیصلے بھی معطل کردیے تھے ۔