پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔فائل فوٹو
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہو گئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر مارٹر گولے برسائے،بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے سیریان گاوَں کا 35 سالہ شہری زخمی ہوا جبکہ شکرگڑھ سیکٹر میں نانگل گاوَں کا 57 سالہ شہری شدید زخمی ہوا،دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔