وزیرمواصلات مرادسعیدنے کہاہے کہ مراد علی شاہ وفاق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کی جانب آئیں،محض سیاست اورسیاسی آقاپروری کیلیے عوام کی جانوں کوخطرے میں ڈالاگیاتوجواب دیناہوگا۔کروناکی صورت میں پاکستان کوایک غیرمعمولی امتحان کا سامنا ہے،آزمائش کی اس گھڑ ی میں سیاسی تقسیم،الزام تراشی کرنے والے دوست نہیں ہوسکتے۔
مرادسعید نے کہاکہ کوروناپرقابو پانے سے متعلق سندھ حکومت کی کارگردگی پر قوم میں تشویش جنم لے رہی ہے، غریبوں کو دی جانیوالی رقم اورکاروباریوں کیلیے امدادی پیکیج میں بھی سندھ کاحصہ محفوظ ہے،ٹیسٹنگ کٹس سے لےکر دیگر حفاظتی سامان بھی سندھ کو فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مراد علی شاہ وفاق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کی جانب آئیں،محض سیاست اورسیاسی آقاپروری کیلیے عوام کی جانوں کوخطرے میں ڈالاگیاتوجواب دیناہوگا۔