شہبازشریف کو بیوی کا ماہانہ خرچہ10ہزار روپے ادا کرنے کا حکم
شوہر شہبازشریف اب میرا ماہانہ دس ہزار روپے خرچہ ادا نہیں کررہا۔عدالت میں استدعا
April 12, 2020 · قومی
آپ تحریری درخواست دیں اس معاملے کو میں دیکھوں گا۔فائل فوٹو
فیملی کورٹ نے شہبازشریف نامی شخص کی بیوی کا ماہانہ خرچہ 10 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
فیملی عدالت کی جج اقصیٰ ضمیر نے ریحانہ کوثر کی درخواست پر فیصلہ سنایا، خاتون ریحانہ کوثر نے سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے خرچے کا دعوی دائرکیا جس میں کہا گیا کہ شوہرسے پسند کی شادی کی ماہانہ دس ہزار روپے خرچے کی حامی بھری، شوہر شہبازشریف اب میرا ماہانہ دس ہزار روپے خرچہ ادا نہیں کررہا۔
عدالت سےا ستدعا ہے کہ شوہر شہباز شریف سے دس ہزار روپے ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔