وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم کرونا کو روکنے اور سندھ حکومت پھیلانے میں مصروف ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ ائیرکنڈیشنڈ روم میں بیٹھ کر باتیں کررہے ہیں، ان کے وزرا کو چاہیے سڑکوں پر نظر آئیں، سندھ کے ساتھ نااہلی اور غنڈا گردی نہیں چلےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ 35 سال سے ووٹ لینے والے کہیں نظر نہیں آ رہے، یہی صورتحال رہی تو ہم مجبور ہوجائیں گے مگر زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ راشن کیلیے سندھ کا ڈھائی ارب روپے کا بجٹ کہاں گیا؟ سندھ حکومت احساس پروگرام کے12 ہزار میں سے ایک ہزار روپے کھا گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ صرف بیانات دے رہے ہیں،ان بیانات سے کچھ نہیں ہو گا۔