کرونا کے ڈرسے نشتر ہسپتال کی صفائی کا عملہ کام چھوڑ گیا۔فائل فوٹو
کرونا کے ڈرسے نشتر ہسپتال کی صفائی کا عملہ کام چھوڑ گیا۔فائل فوٹو

کرونا کا خوف۔ملتان کے نشتر ہسپتال کا عملہ کام چھوڑکرچلاگیا

نشتر اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت 18ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں خوف پھیل گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ ملتان کے نشتر ہسپتال میں کرونا کے خوف کے باعث صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا ہے۔

ہسپتال کے متعدد ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس کے کورونا ٹیسٹ لیے جارہے ہیں جبکہ متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سے رابطے میں رہنے والے افراد کی بھی فہرست بھی تیارکی جارہی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا کے ڈرسے نشتر ہسپتال کی صفائی کا عملہ کام چھوڑ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر،نرسیں، پیرا میڈکس ہی مریضوں کی دیکھ بھال سمیت اسپتال کا ویسٹ تک اٹھانے کا کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نشتر اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت 18ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں خوف پھیل گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا اس حوالے سے تسلیم کیا ہے کہ طبی عملے کے پاس ناکافی حفاظتی کٹس تھیں جس کے باعث یہ لوگ کرونا کا شکار ہوئے۔