جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے سبب ملک میں عوام مشکلات سے دوچار ہیں سب کوآگے آکرکردارادا کرنا ہوگا۔
پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس انسانی مسئلہ ہے، جس سےمعیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ مغربی دنیا ایشیاکے مقابلہ میں زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ ملک میں اب کورونا کے بعد کی صورتحال پر سوچنا ہوگا۔ ملک میں پہلے سے معیشت خراب تھی رہی سہی کسرکورونا نے پوری کردی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا صحت کے مشیر کو فوری طور ہٹانے کا فیصلہ علامتی ہے۔ صرف ایک محکمہ نہیں بلکہ پوری حکومت مسئلے کے حل میں ناکام ہے۔ حکومت متاثرین کو ریلیف پہنچانے میں کامیاب نہیں ہورہی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لاک ڈاوَن میں مساجد کو فوکس کیوں کیا جارہا ہے؟ ہر قسم کی بھیڑ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے خطرناک قراردیا جارہا ہے۔