وزیراعظم عمران خان کے 2 اہم غیر ملکی دورے منسوخ
وزیراعظم نےاپریل میں نیپال اور بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا۔
April 13, 2020 · قومی
ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو
کورونا وائرس کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان کے 2 اہم غیر ملکی دورے منسوخ ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نے2سے4اپریل تک نیپال میں بین الاقوامی لیڈرز کی کانفرنس میں شرکت کرناتھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں رہا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کااپریل کےتیسرےہفتےمیں بنگلہ دیش کادورہ متوقع تھا،انہیں بنگلہ دیش میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت تھی لیکن یہ کانفرنس کورونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔