بینک نے 2002 کے بعد سے 5.3 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔فائل فوٹو
بینک نے 2002 کے بعد سے 5.3 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔فائل فوٹو

عالمی بینک کی پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرز امداد

کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کے لیے عالمی بینک نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق یہ رقم صحت، ماحولیات، فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 15 کروڑ ڈالر سے میڈیکل آلات خریدنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

عالمی بینک کی طرف سے دیے جانے والے پانچ کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔