بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسجد روڈ پرزوردار دھماکے کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوشکی میں مسجد روڈ کے قریب کریکر دھماکے کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔