محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل سے ہو گا۔ رمضان کا چاند جمعہ 24 اپریل کو دکھائی دینے کا قوی امکان ہے کیوں کہ 23 اپریل کو چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 23 اپریل کو ہو گا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔
جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف پلانیٹری اینڈ ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ چاند 23 اپریل کی شام دنیا میں کسی مقام سے دیکھا نہیں جا سکتا۔ 24 اپریل کی شام چاند کی عمر 35 گھنٹے اور 32 منٹ ہو گی۔