سپریم کورٹ کے نائب قاصد میں کورونا وائرس کی تصدیق

چیف جسٹس گلزار احمد اوران کے خاندان کے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ ترجمان سپریم کورٹ

               
April 14, 2020 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان کے عملے کے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق نائب قاصد احسان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں موذی وباکیخلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہے۔