پاکستان میں 1645 مریض صحت یاب ہو گئے۔فائل فوٹو
پاکستان میں 1645 مریض صحت یاب ہو گئے۔فائل فوٹو

کورونا کے وار جاری۔پاکستان میں ہلاکتیں 138 ہوگئیں

ملک بھر میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد تعداد 7 ہزار 25 ہو گئی ہے جبکہ 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں تقریبا 6 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 497 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار 25 ہو گئی ہے ۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 11 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی تعداد 135 پر جاپہنچی ہے تاہم 1765 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو بھی لوٹ گئے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد تین ہزار 276چ ہو گئی ہے ، صوبے میں 36 وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں جبکہ 630 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

دوسرے نمبر پر سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جہاں تعداد 2008 ہو گئی ہے جبکہ 45 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 576 مریض وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں اب تک 993 کیسز میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن 45 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور205 صحت یاب ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 245 ، بلوچستان میں 303 ، اسلام آباد میں 154 اور آزاد کشمیر میں 46 افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔بلوچستان میں 5 ، گلگت بلتستان میں تین ،اسلام آباد میں ایک شخص کا انتقال ہواہے ۔