پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

نیب میں ہمت نہیں،جہانگیر ترین اور وزرا کیخلاف انکوائری کرے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور حکومتی وزرا کی نیب انکوائریاں بند پڑی ہیں اورکسی میں انہیں کھولنے کی ہمت نہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 10 ماہ میں نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف عدالتوں میں کوئی الزام ثابت نہ کرسکا۔ 10ماہ ہوگئے لیکن کوئی منی لانڈرنگ یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی نہیں لگایا جا سکا۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے 10ماہ میں عدالتوں میں کچھ بھی ثابت نہ کرنے کے باوجود حمزہ شہباز ناحق قید میں ہیں۔ حمزہ شہباز کا اصل قصور نواز شریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہونا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور حکومتی وزرا کی نیب انکوائریاں بند پڑی ہیں لیکن کسی میں انہیں کھولنے کی ہمت نہیں اوراپوزیشن کے لوگوں کو محض انکوائری اورالزام پر گرفتارکرلیا جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران مافیا عوام کی جیب پرڈاکہ ڈالے تو کوئی پوچھنے والا نہیں، حکومت میں موجود آٹا، چینی اور گیس بجلی چوری کرنے والوں کی فائلیں اورنیب کی آنکھیں بند ہی رہیں گی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نشانہ بننے والوں کی ناحق قید کا ازالہ کون کرے گا؟۔