اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےشرح سودمیں مزید 2فیصدکمی کردی جس کے بعد شرح سود9 فیصد پرآ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں مزید 200 بیسس پوائنٹس کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اورمرکزی بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی ہے جس کے بعد شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر9 فیصد ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سال ملک کی مجموعی قومی پیدوارکی شرح نمومنفی1.5فیصد رہے گی،
اس سال مہنگائی کی شرح11سے12فیصد کے درمیان رہے گی جبکہ آئندہ سال مہنگائی کی شرح 7سے9 فیصد رہے گی
ماہر معاشیات کی جانب سے حکومت کی جانب سے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔