عمر لودھی کو مزید تین سال کیلیے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔فائل فوٹو
عمر لودھی کو مزید تین سال کیلیے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج نافذ العمل ہو گیا

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج آج سے نافذ العمل ہوگیا۔نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

رمضان ریلیف پیکیج کے تحت چاول 6 روپے کلو سستے کیے گئے ہیں جس کے بعد چاول کی فی کلو قیمت 122سے کم ہو کر 116 روپے مقررکی گئی ہے۔

مکس کھیر چار روپے سستی کی گئی ہے، قیمت 84 روپے سے کم ہو کر80 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، درجہ دوم کا گھی 5 روپے کلو جبکہ درجہ دوم کے کوکنگ آئل میں 5 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتیں 210 روپے سے کم.ہو کر 205روپے رکھی گئی ہیں۔

سرخ مرچ کی قیمت 400 گرام کا پیکٹ 12 روپے سستا کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 285 روپے سے کم ہو کر 273 روپے فی چارسوگرام پیک ہوگئی۔

مختلف برانڈز کے مصالحہ جات جن میں بریانی، قورمہ اور دیگر پکوان کے مصالحوں کی قیمت 7 سے 13 روپے تک سستی ہوگئی ہے۔ تین لیٹر مشروبات کی بوتل 18 روپے سستی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 750 سے کم ہو کر 732روپے ہو گئی ہے۔

مختلف کمپنیوں کے ٹوتھ پیسٹ، ٹائلت پیپرز اور بینی ڈائپرز کی قیمتوں میں 5 سے 115روپے تک کمی کی گئی ہے،خشک اور پاؤڈر دودھ 5 سے 15 روپے تک کمی کی گئی ہے۔