رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی عہدے پر بحالی کا حکم کالعدم قرار

سپریم کورٹ نےایڈہاک کونسل بنانے کا حکم دیدیا۔ کونسل 11 ممبران پر مشتمل ہوگی۔

               
April 17, 2020 · اہم خبریں, قومی
سابقہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی تمام ریکارڈ فوری طور پر سیکریٹری صحت کے حوالے کریں۔فائل فوٹو

سابقہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی تمام ریکارڈ فوری طور پر سیکریٹری صحت کے حوالے کریں۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ عدالت نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی عہدے پر بحالی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ایڈہاک کونسل بنانے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے فیصلے میں وا ضح کیا کہ رجسٹرارکی تعیناتی پی ایم ڈی سی کا اختیار ہے، رجسٹرار اپنی بحالی کیلئے پی ایم ڈی سی سے رجوع کریں۔ رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔