انڈس موٹر کمپنی کے سربراہ علی حبیب انتقال کرگئے، وہ کمپنی کے چیئرمین اور بانی ڈائریکٹر تھے۔
علی حبیب اس کے ساتھ تھل لمیٹڈ، شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس، حبیب میٹرو پولیٹن بینک، حبیب میٹرو کیش اینڈ کیری کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن کی حیثیت سے بھی کام کررہے تھے۔
علی حبیب نے امریکا کی یونیورسٹی آف منی سوٹا سے مکینکل انجینئرنگ میں گریجویشن کی اور وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے پی ایم ڈی پروگرام میں بھی شریک ہوئے۔
برنس مین عارف حبیب نے کہا کہ ملک کی ترقی میں علی حبیب کا بڑا حصہ رہا، ان کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی حبیب نے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین کے طور پر اور حال ہی میں وزارت کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایڈوائزرکے طورپر بہت اہم کردارادا کیا۔