شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے مغرب میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کا موثر جواب دیا۔
سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید اور3 جوان زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پاک فوج کے شہید اہلکار شہید جوان حوالدار اکبر حسین کا تعلق آزادکشمیرکے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا۔ شہید نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔