” نیو یارک قبرستان بنتا جارہا ہے‘‘

میں پاکستان میں مرنا چاہتی ہوں۔میری واپسی کے انتظامات کیے جائیں،ادا کارہ میرا

               
April 20, 2020 · قومی
10سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں ،حکومت مدد نہیں کر رہی۔فائل فوٹو

10سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں ،حکومت مدد نہیں کر رہی۔فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ میرا نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ انہیں نیو یارک سے واپس پاکستان لانے کے انتظامات کیے جائیں۔

اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس وقت نیو یارک کے ہوٹل کے کمرے میں قید ہیں، وہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کیلیے آئی تھیں، ان کے تمام کولیگز جاچکے ہیں اور وہ امریکہ میں ہی پھنس گئی ہیں، ان کے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/Naveenali03/status/1252212790200238080

اداکارہ میرا نے کہا کہ” نیو یارک قبرستان بنتا  جارہا ہے، یہاں ہر روز ہزاروں کی تعداد میں اموات ہورہی ہیں، موت سب کو آنی ہے لیکن میں کسی غیر ملک میں نہیں مرنا چاہتی، آپ سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی ہوں کہ میری واپسی کے انتظامات کیے جائیں، میں پاکستان میں مرنا چاہتی ہوں۔