پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 796 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 216 ہو گئی ہے جو تشویشناک ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5347 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 796افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 9 ہزار 216 ہو گئی ہے جبکہ 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 192 تک پہنچ گئیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 195 ہو گئی ہے جبکہ 45 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 742 مریض صحت یاب ہونے کے بعدگھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 2764 کیسز سامنے آئے ہیں ، 61 افراد بیماری کے باعث انتقال کر گئے ہیں اور 635 روبصحت ہوئے ہیں ۔
خیبر پختونخوا میں ابھی تک 904 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن صوبے میں اموات کی تعداد 74 ہو گئی ہے جوکہ دیگر صوبوں میں سب سے زیادہ ہے تاہم 297افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
گلگت بلتستان میں 281 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں،بلوچستان میں 465 افراد کورونا وائرس کے باعث بیمار ہوئے ہیں جن میں سے کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم 161 صحت یاب ہونے کے بعد واپس لوٹ گئے ہیں اور6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔
اسلام آباد میں اب تک 185میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور20 افراد ٹھیک ہوئے ہیں تاہم تین مریض انتقال کر چکے ہیں۔