وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ شہبازشریف کورونا کی وجہ سے پاکستا ن نہیں آئے ، شہبازشریف قومی حکومت کا خواب لے کرآئے تھے،شہبازشریف کورونا کی پرواز پر پاکستان آئے،انہوں نے کہاکہ میں نے مذاق میں بات کی لیکن اسے سنجیدہ لے لیا گیا، نیب والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے پاس 2 موکل ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی میں 6مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،راولپنڈی میں طبی عملے نے اچھا کام کیا ہماری پوری تیاری ہے ،اگر ضرورت پیش آئی تو پرائیویٹ ہسپتال کا کنٹرول بھی لے لیں گے ،پرائیویٹ ہسپتال کے وینٹی لیٹرز کا ریکارڈ موجود ہے،ریلوے کے پاس آئسولین کیلیے بہت بوگیاں ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے ،25 اپریل یا یکم مئی کو آئسولیشن کے ساتھ محدود ٹرینیں چلا دیں گے،کسی گاﺅں میں بھی ضرورت پیش آئی تو اپنا ہسپتال پہنچا دیں گے ۔
وزیرریلوے کا مزید کہناتھا کہ شہبازشریف کورونا کی وجہ سے پاکستا ن نہیں آئے،شہبازشریف قومی حکومت کا خواب لے کرآئے تھے،انہوں نے کہا کہ میں نے مذاق میں بات کی لیکن اسے سنجیدہ لے لیا گیا، نیب والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے پاس 2 موکل ہیں، شہبازشریف کو پتہ نہیں اس کے خلاف بہت سنجیدہ کیس ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی بہت بہتر ہے،ہمیں اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہیے ،ہم سب کو اس وقت ایک ہو کرکھیلنا ہے ،سندھ حکومت سے کہتاہوں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کیاجائے۔