ڈینئل پرل قتل کیس۔ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

سندھ ہائی کورٹ کیس کے حالات کا جائزہ نہیں لے سکی،2 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا؎

               
April 22, 2020 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سندھ حکومت نے ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزمان کی سزا میں تبدیلی اور رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کیس کے حالات کا جائزہ نہیں لے سکی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 2 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کوعمر قید میں تبدیل کیا تھا،عدالت نے شریک ملزمان فہد نسیم، سلمان ثاقب اورشیخ محمد عادل کو بری کرنےکا حکم دیا تھا۔