فورسزکے آپریشن کے دوران ایک اہلکار شہید۔5 زخمی
سرکی میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
April 23, 2020 · قومی
زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
پولیس اسٹیشن خان ماہی کے قریب سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران ایک اہلکار شہید اور5 زخمی ہوگئے۔
چارسدہ میں پولیس اسٹیشن خان ماہی کی حدود سرکی میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اسی دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ فورسز اور پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔