اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔فائل فوٹو
اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔فائل فوٹو

نیشنل سیونگ اسکیم سرٹیفکیٹ کے منافع کی شرح میں کمی

حکومت پاکستان نے نیشنل سیونگ اسکیم سرٹیفکیٹ کے منافع کی شرح کم کردی، نئے ریٹ کا اطلاق 24 اپریل سے نئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 1.86 فیصد کم کرکے نئی شرح 8.54 فیصد کردی گئی ہے۔

اسی طرح بہبود اور پینشن سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 1.92 فیصد کم کرکے نئی شرح 10.32 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح سیونگ اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 1.60 فیصد کم کرکے نئی شرح 7 فیصد کردی گئی ہے۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرمنافع 3 فیصد کم کرکے نئی شرح 8 فیصد کردی گئی۔

اسی طرح ریگیولراِنکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 2.28 فیصد کم کرکے نئی شرح 8.28 فیصد کردی گئی۔