دنیاکو اس کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔فائل فوٹو
دنیاکو اس کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جولائی کے وسط تک کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائس پاکستان کے 115 اضلاع میں پھیل چکا ہے اوراگر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے، سندھ اورپنجاب زیادہ متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا نظام پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے اور کورونا نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے قومی سطح پرمربوط حکمت عملی اپنانی ہوگی جب کہ ’’ کووڈ نائنٹین رسپانس پلان‘‘ پاکستانی حکومت، اقوام متحدہ اوراس کے شراکت داروں کی مشترکہ حکمت عملی پر منحصر ہے۔

واضح رہے پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 ہزار 513 ہے جس میں سے 8 ہزار391 فعال کیسز ہیں، 527 مریض صحت یاب اور 242 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔