بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو
بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو

اقامے کے بغیر سعودی عرب سے واپسی آسان نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کی اپیل پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی جن کے پاس اقامے نہیں ان کی واپسی آسان نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ یہ ایک سال سے سعودی عرب میں ہیں لیکن ان کو اقامے جاری نہیں ہوئے، اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرکی طرف سے وعدے پورے نہیں کیے گئے،ان پاکستانیوں نے پروموٹر کو بھاری معاوضے ادا کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اقامے نہ ہونے سے ایسا مشکل ہے ،ان کا سعودی عرب سے خروج صرف لیبر کورٹ کے ذریعہ ہی ممکن ہے ،ان پاکستانیوں کو اپنے بقایاجات اورواپسی کیلیے لیبرکورٹ جانا ہوگا،جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ ان کیلیے راشن کا انتظام کررہا ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہاکہ صورتحال سے پاکستان میں متعلقہ حکام کو آگاہ کردیاہے ،اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورونے پروموٹر کیخلاف کارروائی شروع کردی۔