شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو

چینی اسکینڈل پر فرانزک کمیشن نے تین ہفتے کا مزید وقت مانگ لیا

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے فرانزک کمیشن نے 3 ہفتوں کا وقت مانگا ہے، درخواست پر کابینہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ فرانزک کمیشن کی رپورٹ ہفتے کو آنی تھی تاہم وفاقی حکومت سے 3 ہفتے بڑھانے کی درخواست کی گئی جس پر 28 اپریل بروز منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

یہ امرقابل ذکر ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کو چینی اورگندم اسکینڈل کی تحقیقات سونپی گئی ہیں اورڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔