احساس پروگرام کو گھپلا قرار دینے کے معاملے پرصحافی سلیم صافی اور حکومتی ترجمان شہبازگل میں لفظی جھڑپ ہوگئی۔
سلیم صافی نے احساس پروگرام کو گھپلا قراردیا تو شہباز گل نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم صافی نے حکومتی ترجمان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” شہباز گل صاحب میں نےاسکرین شاٹس خود احساس پروگرام کےپورٹل سےلیےتھےجس کی خود ثانیہ نشتر صاحب نے تصدیق اوروضاحت کردی ہے۔
مولانا طارق جمیل صاحب سےاس پر بھی فتویٰ لےلیجئے کہ بغیر نوٹیفیکیشن کے سرکارکی ترجمانی کرنا، سرکاری وسائل استعمال کرنا اور پنجاب ہائوس میں رہنا حرام ہے یا حلال؟”
سلیم صافی نے شہباز گل پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا شہباز گل صاحب! لوگوں کی کردارکشی سے آپ کو شاباش تو مل سکتی ہےلیکن آپ کی نوکری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوسکتا جواس وقت آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہے۔سازشوں کی بجائےاپنےسفارشیوں یعنی اسد عمراورانیل مسرت سےایک اور سفارش کرالیجئے تاکہ آپ کی نوکری کا نوٹیفیکشن جاری ہوسکے۔