قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کوپیرکو طلب کرلیا۔
نیب میاں جاوید لطیف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کررہا ہے اورانہیں پیرکو نیب لاہور میں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔نیب نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو میاں جاوید لطیف کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ میاں جاوید لطیف چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات ہیں جبکہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل ہے۔
میاں جاوید لطیف این اے 121 شیخوپورہ 3 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں اوراس سے قبل بھی وہ نیب لاہور میں پیش ہوتے رہے ہیں۔