کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے۔فائل فوٹو
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 281 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 281 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 328 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 کیسزاور12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار446 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,615، خیبرپختونخوا 1,864، بلوچستان 781، اسلام آباد 245، آزاد کشمیر59 اورگلگت بلتستان میں 318 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 98 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 81، پنجاب میں 83، بلوچستان 13،اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 3,029 مریض صحت یاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1لاکھ 44 ہزار365 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔