مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے رواں سال کے لیے صدقہ فطرکی کم سے کم رقم 125 روپے مقررکی ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ صدقہ فطراورفدیہ کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا 2 کلو گرام 125روپے فی کس ہے، گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے جب کہ جو کے نصاب سے فطرہ 320روپے اورکھجورکے نصاب سے 1600روپے ہے، کشمش کے نصاب سے 1920روپے اور پنیر کے نصاب سے3540روپے بنتا ہے۔
مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں، جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے وہ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب چکی کا آٹا 3750 روپے، جو 9,600 روپے، کھجور 48,000روپے، کشمش 57,600 روپے اور پنیر 1,06,200روپے ادا کریں۔